9 نومبر، 2026، 10:27 PM

ایران کے حوالے سے مصری وزیرِ خارجہ کا تازہ ترین مؤقف؛ کشیدگی کے سفارتی حل پر زور

ایران کے حوالے سے مصری وزیرِ خارجہ کا تازہ ترین مؤقف؛ کشیدگی کے سفارتی حل پر زور

مصری وزیرِ خارجہ نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی اور سفارتی راستوں کو ترجیح دینے اور بحران کے پائیدار حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصر کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے پیر کے روز گروپ سیون (G7) کے وزرائے خارجہ کے اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرس کے دورے کے دوران فرانسیسی اخبار ’’لوموند‘‘ اور نیوز چینل ’’فرانس 24‘‘ کو انٹرویو دیا۔

مصری وزیرِ خارجہ نے اس انٹرویو میں ایران کے خلاف جنگ سے متعلق پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی راستوں کو ترجیح دینے اور بحران کے پائیدار حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بحران کے علاقائی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ کشیدگی کا جاری رہنا بحری جہاز رانی کی آزادی اور بین الاقوامی تجارت کے بہاؤ میں خلل ڈال سکتا ہے۔

عبدالعاطی نے ان پیش رفت کے اقتصادی اور تزویراتی پہلوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ بحران کے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر توانائی اور غذائی تحفظ پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

مصری وزیرِ خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قاہرہ کے مستقل مؤقف کی بھی وضاحت کی اور غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کے لیے امریکی صدر کے جامع منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر اور امریکہ کے تزویراتی تعلقات، یمن کی صورت حال، قاہرہ اور طرابلس کے تعلقات اور یوکرائن کا بحران بھی فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے ساتھ مصری وزیرِ خارجہ کے انٹرویوز کے دیگر موضوعات تھے۔

عبدالعاطی نے یوکرائن کی جنگ کے حوالے سے بھی اس بحران کے خاتمے کے لیے پُرامن اور سفارتی حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1942731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha